
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیل کے بدترین مظالم کے باوجود مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ اب جب کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوں۔ ٹرمپ نےکہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونے سے خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ معاہدہ ابراہیمی اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے جسے ٹرمپ نے اپنی گزشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔


































