Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کے شہید مقاومت کنونشن میں سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 54 ویں سالانہ مرکزی شہید مقاومت کنونشن میں شہید سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، مقررین نے شہدائے راہ قدس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سالانہ کنونش میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوانوں اور علمائے کرام شریک ہوئے۔ شرکاء نے غزہ، لبنان اور فلسطین سمیت عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر اللہ کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کنونشن سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ غزہ جنگ نے انسانیت اور حیوانیت کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی ہے۔ علامہ انور علی نجفی نے شہید سید حسن نصر اللہ کو دورِ حاضر کا عظیم مجاہد قرار دیا۔
سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا غزہ نے اپنی ثابت قدمی سے دشمن کو شکست دے کر کربلا کی فتح کا عملی ثبوت دیا ہے۔ آئی ایس او کے مرکزی عہدیداروں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف تعلیمی اور فکری سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ امت کی وحدت اور استحکامِ پاکستان کے لیے بھی ایک عظیم کاوش ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular