
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان انتہائی حساس مرحلے اور ہم ایک سخت و طولانی معرکے میں ہیں، بعض عناصر لبنان میں فتنے کا بازار گرم کرنے کے لئے زمینہ فراہم کر رہے ہیں لہذا مزاحمتی محاذ کے حامیوں کو بیدار رہنا چاہئے،محرم کی مجلس سے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ بغیر ثبوت کے کسی پر افتراء نہیں باندھنا چاہئے، کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی کسی کو برا بھلا کہنا چاہئے، سید مقاومت نے اپنے خطاب کے دوران مزاحمتی محاذ کے حامیوں کو چند ایک نصیحتیں کیں اور حقیقت نقل کرنے میں صداقت کی اہمیت پر زور دیا۔


































