Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

الشفا اسپتال میں المیہ، مزید 40 مریض دم توڑ گئے

غزہ : الشفا اسپتال میں المیہ رونما ہونے لگا۔ چند گھنٹوں میں چالیس مریض دم توڑ گئے۔ مجموعی تعداد 75 ہوگئی۔الشفا اسپتال میں ایندھن کی عدم فراہمی سے آئی سی یو میں مریض مرنے لگے۔ چند گھنٹوں میں چالیس مریض دم توڑ گئے۔ تین دن میں مرنے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے جبکہ مزید کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کے اندر اب بھی متعدد لاشیں موجود ہیں جنہیں دفنانے کی ضرورت ہے۔ لیکن اسرائیلی فورسز کمپاؤنڈ کے اندر نقل و حرکت کو روک رہی ہیں۔ اس سے پہلے احاطے میں 179 افراد کو اجتماعی قبر میں دفن کیاگیا ہے جس میں سات بچے اور 29 انتہائی نگہداشت کے مریض شامل ہیں۔
شمالی غزہ کے تمام اسپتال ایندھن کی قلت اور شدید بمباری کے باعث غیر فعال ہوچکے ہیں۔ ادھر صیہونی فوج کی بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس۔ جبالیہ سمیت مختلف مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حملوں میں 85 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular