
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہمارے پاس دو راستے ہیں ‘ایک راستہ یہ ہے کہ ہم ترکیہ کے نقش قدم پر چلیں اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ میانمار بن جائیں فیصلہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پیسے سے عزت کمائی جاسکتی تو آج زرداری اور نوازشریف کی عزت ہوتی۔ نواز شریف کے پاس صرف پیسہ ہے عزت نہیں، یہ سڑکوں پر باہر نہیں نکل سکتے، لندن کے مہنگے ترین علاقے میں بیٹھ کر ہر روز گالیاں کھاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ طاقتور پیسہ خرچ کرکے عزت کما سکتا تو زرداری اور نواز شریف زیادہ عزت والے ہوتے۔ کسی کو عزت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔


































