
ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا ہے کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔ سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر سے تنازعات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال نہ کرنے پر زور دیا۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا جنگ میں شامل ہو۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ امن کا ہدف حاصل کرنےکے قریب پہنچنے پر اسرائیل اسے ناکام بناتا رہا، سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پر امن بنائیں گے۔
ادھر پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔


































