Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جان دیکر سینکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی آج 11 ویں برسی

ہنگو:اپنی جان دے کر سینکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
6 جنوری 2014ء کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بناکر سینکڑوں طلبا کی جانیں بچائیں، پندرہ سال کی عمر میں ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش کیا۔
اساتذہ اور دوست آج بھی اعتزاز حسن کی بہادری کو یاد کرتے ہیں اور قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جان کی پرواہ نہ کرنے والے طالب علم کو حکومت کی جانب سے ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا۔
ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں خودکش بمبار نے اسکول میں خودکش حملہ کرنا چاہا لیکن اسکول کے طالب علم اعتزاز حسن کو اس کے مذموم ارادے کی بھنک پڑی اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے جکڑ لیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے اعتزاز حسن نے اسکول میں پڑھنے والے دو ہزار طالب علموں کی جان بچائی تھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular