
لندن : لندن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل میں بھی مظاہرین نے اسیروں کی رہائی کیلئے ریلی نکالی۔ لندن میں ہزاروں افراد نے حکومتی اخراجات میں کٹوتیوں اور فلاحی اصلاحات کے خلاف ریلی نکالی۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم ۔ حکومت کی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کیخلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ جنگ کےخلاف نعرے لگائے۔ جیریمی کوربن نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بچوں کی گھناؤنی، جان بوجھ کر بھوک اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے اور دنیا کو امن کی ضرورت ہے۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر احتجاج میں لاکھوں لوگوں نے مارچ کیا۔ ڈنمارک، سویڈن اور جرمنی میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین فوجی ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ میں قید اسیروں کی واپسی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔


































