
نابلس : صیہونی فوج نے رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں پانچ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے دو سو فلسطینی گرفتار کئے۔ جس سے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ہوگئی ہے۔ یہ گرفتاریاں الخلیل، نابلس، رام اللہ اور جنین شہروں میں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد کو 23 جیلوں اور حراستی اور تفتیشی مراکز میں رکھا گیا ہے۔ قیدیوں میں 700 بیمار قیدیوں کے علاوہ 1,200 انتظامی قیدی، 32 خواتین اور 180 نابالغ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ قیدیوں اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کیا گیا جبکہ گھروں کے اندر توڑ پھوڑ کے نتیجے میں مادی نقصانات بھی ہوئے۔


































