
غزہ : غزہ میں کشیدگی خطے کی صورتحال کو قابو سے باہر کر دے گی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کردیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ یہ جنگ تاریخ کا دھارا موڑ دے گی۔۔ اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد سنبھل نہیں پائے گا۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کے تسلط کا وقت گذر چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ میں 20 دن کی لڑائی کے بعد مزاحمت بہت بہتر ہے۔ اسرائیل کے ساتھ یہ جنگ تاریخ کا دھارا موڑ دے گی۔ حماس کے سربراہ نے رفح سمیت تمام کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا، تاکہ غزہ کو ضرورت کی ہر چیز تک رسائی کی اجازت دی جا سکے۔ ہنیہ نے تمام ممالک سے غزہ پر حملے کو روکنے کے لیے تمام ضروری دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔


































