
کراچی: علامہ ناظر تقوی نے کہا ہےکہ کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں اہل بیت کرام علیہم السلام کی توہین کی گئی ہے۔ یوم حسین(ع) سے منسوب پرچموں کی توہین کی گئی۔اگر اس عمل پہ عذر خواہی نہ کی گئی تو ہم یونیورسٹی انتطامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ کراچی میں علماء کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علا مہ ناظر تقوی نے کہا کہ کراچی کی ایک جامعہ میں یوم حسین پر قدغن لگایا گیا۔امام حسین علیہ السلام سے عقیدت تمام مسالک کا مشترکہ سرمایہ ہے ہم کسی صورت یوم حسین پر پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کراچی میں اہلسنت عالم دین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مخلتف علاقوں سے چار شیعہ طالب علم نوجوانوں کو جبری لاپتہ کیا گیاہے ۔ یہ عمل تشویش ناک قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ لاپتہ نوجوانوں کو فوری طور پہ بازیاب نہ کروایا گیا تو صدائے احتجاج بلند کریں گے۔


































