Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

عمران خان کی زندگی کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بیٹا قاسم خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کے چھوٹے بیٹے قاسم خان نے والد کی زندگی سے متعلق خدشات ظاہر کردئے۔
انہوں سوشل میڈیا پر لکھا کہ والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں قاسم خان نے کہا ہے حکومت نے خاندان تک تمام رسائی منقطع کر دی ہے۔ خاندان کے پاس والد کے زندگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ والد کی بہنوں کو اُن سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، حالانکہ عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں جن میں انھیں بھائی سے ملاقات کا حق دیا گیا ہے۔ قاسم خان نے اپنی ایکس پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ عمران خان سے نہ کسی فون کال پر رابطہ ہوا ہے نہ ملاقات اور نہ ہی اس بات کی کوئی تصدیق کی جا رہی کہ وہ زندہ ہیں۔ میں اور میرا بھائی سلمان اپنے والد سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کر سکے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ مکمل بلیک آؤٹ کوئی حفاظتی پروٹوکول نہیں ہے۔ یہ ان کی حالت کو چھپانے اور ہمارے خاندان کو یہ جاننے سے روکنے کی دانستہ کوشش ہے کہ آیا وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔ قاسم خان نے ایکس پر اپنے بیان کے آخر میں عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر ان معاملات میں مداخلت کریں۔ یہ تمام ادارے عمران خان کی زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں، عدالت کے حکم کے مطابق اُن سے ملاقات اور اُن تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular