
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف فتح پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دھمکیوں اور دعوؤں کے باوجود صیہونی رژیم ایران کی کاری ضرب سے مفلوج ہوچکی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور امریکی حکومت کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان ایران کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت براہ راست جنگ میں داخل ہوئی کیونکہ اسے لگتا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو غاصب صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی شمولیت کے باجود اسرائیل کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس کے بدلے میں ایران نے امریکہ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ رسید کیا۔ ایرانی حملوں سے غاصب صیہونی حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے۔


































