Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت امریکی سہارے کے بغیر ایک لمحہ ٹہر نہیں سکتی، حماس

غزہ : حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی سہارے کے بغیر ایک لمحہ ٹہر نہیں سکتی۔ حماس کے رہنما علی برکہ نے کہا کہ مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے آپریشن طوفان الاقصی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس آپریشن کے آغاز سے ہی پوری دنیا کی نظریں فلسطین اور بیت المقدس پر ہیں۔ امریکا نے شروع سے ہی صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں سویلین پر حملوں کو جائز قرار دیا ہے۔ آج امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ان کے گھروں کو تباہ کردیا ہے۔ اس رجیم کے یہ اقدامات جیت نہیں بلکہ کھلی شکست ہیں۔
القانوع نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بعض علاقوں میں محدود زمینی حملہ در اصل صیہونی غاصبوں کے اپنے وسیع منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی کے بعد ہوا۔ قابضین ایسی کارروائی کے ذریعے اپنی شکست خوردہ پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قسام بٹالین نے دشمن کی صفوں پر اور سپلائی لائن پر شدید فضائی حملے کر کے فوجی سازوسامان اور ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حملے مزاحمتی فورسز کے جنگی میدان کو سنبھالنے اور معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular