
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکار کو سزا کی تجویز مسترد کر دی۔ وزیراعظم یائر لیپڈ کا کہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دوں گا ۔ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پر کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ حادثاتی طور اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنیں، جس پر امریکا نے اسرائیل سے شیریں کےقتل کی ذمےداروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور شہید ہوگئیں۔


































