
جنین: صیہونی فوج کی بھاری نفری نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ صیہونی فوج کی چالیس گاڑیوں پر مشتمل نفری نے مطلوبہ افراد کی گرفتاری کیلئے جنین پر دھاوا بولا۔ فوجیوں کو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل تھی۔ فوج کے گھستے ہی مقامی فلسطینیوں اور مزاحمتی جنگجوؤں کی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ڈرون سے ایک جنگجو کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن وہ بال بال بچ نکلا۔ مزاحمت کاروں نے ڈرون کو مار گرایا۔ صیہونی فوج کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے جبکہ تین فلسطینوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوج نے 3 جولائی کو بھی جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا جس میں 14فلسطینی مارے گئے تھے۔


































