Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں کئی بلند عمارتیں ملیا میٹ کردیں، 67 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں حملے جاری رکھتے ہوئے مزید کئی بلند عمارتیں ملیا میٹ کردیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئے گئے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں السوسی نام کی ایک بلند عمارت کو فضائی حملہ کرکے تباہ کردیا۔ اس سے پہلے صیہونی فوج نے تین عمارتوں کو ملیا میٹ کردیا تھا۔ صبح سویرے صیہونی فوج نے غزہ سٹی کے مختلف مقامات پر شدید گولہ باری اور فضائی حملے کئے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ رات گئے خان یونس میں خیموں پر کئے گئے حملے میں سات فلسطینی شہید کئے گئے۔ الصابرہ میں ایک اور حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ الرمل میں بھی خیموں کونشانہ بنایا گیا۔
ادھر بھوک کی شدت سے مزید چھ افراد چل بسے۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے جن میں 135 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular