Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج نے حملوں میں اسرائیلی یرغمالی بھی ماردئے، عوام میں غم وغصہ کی لہر

تل ابیب: صیہونی فوج نے غزہ میں اپنے ہی تین اسیروں کو ماردیا۔ عوام میں شدید غم وغصہ کی لہردوڑ گئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تین اسیروں کی ہلاکت کا واقعہ حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی کے دوران پیش آیا۔ شجاعیہ میں حماس کے ساتھ لڑائی کے دوران تین یرغمالیوں کے بارے میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور انہیں خطرہ سمجھا گیا۔ جس کے بعد اہلکاروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔ تین یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسیروں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرے میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کےحق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبالے کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular