
صنعا : یمنی فوج نے سعودی عرب کا ایک اور ڈرون مارگرایا۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صوبے حجہ کی فضا میں جارح سعودی اتحاد کے ڈرون کو مار گرایا۔ یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جاسوسی ڈرون، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے گرا چکی ہیں۔


































