
صنعا: یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں غاصب صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور دیگر تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جنوبی فلسطین کے قصبے ایلات میں فوجی ٹھکانوں کو میزالئل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میزائلوں نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا حالانکہ صیہونی فوج نے میزائل کو راستے میں نشاندھی کرکے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ جنرل یحییٰ سریع نے مزید تاکید کہ کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف حملے ختم ہونے تک صیہونی فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر یمنی حملے جاری رہیں گے۔


































