
تہران : ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی فریب کاری کا سلسلہ جاری رہا تو اس کی قیمت خطے کے تمام فوجی اور اقتصادی انفراسٹرکچر کی تباہی ہو سکتی ہے۔ سپاہ پاسداران نے ایک بیان میں کہا کہ قطر اور بحرین میں اپنے بیگ اٹھائے امریکی فوجیوں کا منظر کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی، مہنگی ترین اور سب سے زیادہ مغرور فوج خطے سے فرار ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خلیجی ممالک میں شہری تنصیبات سے امریکی فوج کے خفیہ استعمال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔


































