Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

دنیا خاموش تماشائی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں نہتے خواتین و بچوں سمیت 250 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ڈھائی سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے صبح سویرے دیر البلاح میں شدید بمباری کی ہے۔ حملے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری سے چالیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں اور توپ خانے نے رات بھر خان یونس۔ جبالیہ ۔غزہ سٹی اور دوسرے مقامات پر شدید حملے کئے۔ کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ وسطیٰ غزہ میں تین منزلہ عمارت تباہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید ہوگئے۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق شہدا کا تعلق مراکشی خاندان سے ہے۔حماس نےحملوں میں پانچ اسرائیلی یرغمالی بھی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ حماس کے ہاتھوں مزید چودہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ زمینی جنگ سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی آفیشل تعداد 153 ہوگئی ہے۔ جبکہ اصل تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔
حماس نے درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں، ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کر دیے ہیں۔ ادھر صیہونی فوج کی دھمکیوں کے بعد وسطیٰ غزہ سے بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے۔ اور ہزاروں افراد پیدل۔ گدھا گاڑیوں اور دوسرے ذرائع سے دیر البلاح جارہے ہیں جہاں پہلے ہی لاکھوں افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular