
صنعا: یمنی انصار اللہ کیخلاف بنائے گئے بحری اتحاد سے تین بڑے ممالک کے نکلنے سے امریکا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
فرانس، اسپین اور اٹلی نے باضابطہ طور پر بحری اتحاد سے اپنی شرکت واپس لے لی ہے۔ تینوں ممالک نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسے اتحاد اقوام متحدہ، نیٹو، یا یورپی یونین کی کمان کے تحت ہونا چاہیے۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے کہاہے کہ اس کے جہاز فرانسیسی کمانڈ کے تحت رہیں گے۔ اطالوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ اطالوی جہاز کے مالکان کی درخواستوں کے جواب میں اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جہاز بحیرہ احمر میں بھیجے گا۔ وہ امریکی زیر قیادت بحری اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ اسپین کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ صرف نیٹو کے زیرقیادت مشنوں یا یورپی یونین کے مربوط آپریشنز میں حصہ لے گی۔ ہم بحیرہ احمر کے آپریشن میں یکطرفہ طور پر حصہ نہیں لیں گے۔


































