
مناما: بحرینی پارلیمنٹ کے رکن محمد موسیٰ البلوشی نے یوم یکجہتی فلسطین کی تقریب میں امریکی، فرانسیسی اور برطانوی سفیروں کے سامنے تینوں ملکوں کو کھری کھری سنادیں اور ان کی دہری اور اسرائیل نواز پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو امریکا، فرانس اور برطانیہ اسرائیل کی جانب سےغزہ میں قتل عام کی حمایت کرتے ہیں اور دوسری جانب وہ فلسطینی عوام سےیکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ان کا یہ اقدام ایسا ہی ہے کہ جیسے کو ایک مظلوم کو قتل کرکے اس کا سوگ منایا جائے۔ تقریر کے بعد وہ سفیروں کی موجودگی کے خلاف بطور احتجاج واک آؤٹ کرگئے۔


































