Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مغرب کو خواتین کی عزت پامال کرنے کا جواب دینا ہوگا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ خواتین کے مسئلے میں ہمارا رویہ دفاعی نہیں بلکہ مغرب کو عورت کی عزت اور شرافت کو پامال کرنے کا جواب دینا ہوگا۔ شہداء ہمدان کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارا اہم وظیفہ شہداء کی یاد، نام اور ان کے کارناموں کو زندہ اور ان کے پیغام کو دلوں تک پہنچانا ہے۔ ان کا نام اور قربانی کا ذکر زندہ رہے گا البتہ متضاد عوامل اگر میدان میں داخل ہوجائیں تو ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا ہمارا وظیفہ ان کے نام اور راہ کو زندہ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خواتین کے مسئلے میں دفاعی حکمت عملی نہیں رکھتا کیونکہ مغرب ہے جس نے خواتین کی عزت اور شرافت کو پامال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد اسلام اور قومیت کو الگ الگ چیز کے طور پر دکھانے کے درپے ہیں لیکن شہداء نے ان کے اس رویے کو باطل ثابت کردیا ہے۔ جب ایران پر بین الاقوامی سطح پر حملہ کیا گیا تو یہی لوگ اپنے گھروں میں چھپ گئے یا بیرون ملک فرار ہوگئے لیکن مسلمان جوانوں اور شب زندہ داروں نے ایران اور اسلام کے لئے قربانی دی اور اسلامیت اور قومیت کے ایک ہونے کا ثبوت دیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے تاکید کی کہ ہر مومن اور انقلابی فرد اپنے ملک اور وطن کا دفاع بھی کرے گا۔ ان پیغامات کو ہنری طریقوں سے دلوں میں راسخ کرنے کی کوشش کی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular