Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

مغرب مشرق وسطیٰ کو بڑی جنگ میں دھکیل رہا ہے، سرگئی لاروف

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا کہ مغرب مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ ماسکو میں بین الاقوامی نمائش کے فورم سے خطاب میں سرگئی لاروف نے امریکی اتحاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ مغرب کا لیبیا۔ شام، عراق اور یوکرین میں بھی یہی منشور تھا۔ وہ اپنے مسائل ہمیشہ دوسروں کے اخراجات پر حل کرتے ہیں اور دوسری اقوام کے وسائل کا استحصال کرتے ہیں۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ میں دھکیلا جارہا ہے ۔ جس سے دہشتگردی اور ہجرت جیسے مسائل بڑھیں گے۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا نیٹو پرانے وقتوں کی بات ہوگئی دنیا بھر میں اپنے پر پھیلانے سے یہ اتحاد کمزور ہوگا۔ اب وقت بدل گیا ہے اب آپ زور زبردستی سے کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular