Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

مغرب سنجیدہ اور حقیقی مذاکرات کے تقاضوں کا پابند نہیں، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو میں پابندیوں کا خاتمہ کرانے کے لئے دوحہ مذاکرات سے متعلق ایران کے واضح موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں پوری طرح سے ختم کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کی مصدقہ رپورٹوں کے باوجود ایران کے خلاف بے بنیاد دعوے اور الزامات اور ان کی باربار تکرار اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ایران کی خلاف تمام دعوے اور الزامات سیاسی محرکات کے حامل ہوتے ہیں جن کا مقصد مذاکرات کے موضوع کا رخ تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایک مستحکم سمجھوتے کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ پابندیاں ختم کی جائیں اور ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں اور الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے اور اس سلسلے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ صدر ابراہیم رئیسی نے معاہدے کی ممکنہ بحالی کے بارے میں جاری مذاکرات کے درمیان مغرب کے ایران کے خلاف مسلسل الزامات کو ترک کرنے سے انکار کی مذمت کی۔ اور کہا کہ مغرب سنجیدہ اور حقیقی مذاکرات کے تقاضوں کا پابند نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular