
تل ابیب :غزہ میں چند گھنٹوں کے دوران چودہ فوجیوں کی ہلاکت نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہوش اڑادئے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔ جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے۔ لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔نیتن یاہو نےکہاکہ ہم پوری طاقت کے ساتھ فتح کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اس وقت تک جاری رکھیں گے ۔جب تک کہ حماس کی تباہی، یرغمالیوں کی واپسی اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ دوبارہ کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا، جیسے تمام اہداف حاصل نہ کرلیں۔ انہوں نےکہا کہ واضح رہے کہ یہ ایک طویل جنگ ہو گی۔


































