Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

‏سوست پورٹ کے پرامن تاجروں کیخلاف طاقت کا استعمال سوچی سمجھی سازش محسوس ہوتی ہے، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان واحد تجارتی گیٹ وے سوست پورٹ پر ڈیڑھ ماہ سے جاری دھرنے کے پرامن تاجروں پر ناجائز ٹیکسوں اور تجارت دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران اندھا دھند طاقت کا استعمال نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ گلگت بلتستان کے پہلے ہی محروم عوام کو مزید مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی ایک سوچی سمجھی سازش محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‏صبح نماز کے وقت ایف سی اور پولیس کی جانب سے تاجروں پر فائرنگ کا واقعہ ایک شرمناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے، جس نے یہ تاثر دیا کہ گویا یہ خطہ پاکستان نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ وقت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے فوری طور پر مقامی تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا چاہیے، کیونکہ بارڈر پر ناامنی اور بے چینی پیدا کرنا نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular