
کابل : کابل میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت مارا گیا داعش کا دہشت گرد نہیں انجینئر نکلا، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ زیماری احمدی گاڑی میں پانی لایا جسے دھماکا خیز مواد سمجھ کر ڈرون سے نشانہ بنادیا گیا،انجینئر زیماری احمد امریکی این جی اومیں ملازم تھا اور اس نے امریکا میں پناہ گزین بننے کیلئے درخواست دےرکھی تھی، 29 اگست کو ڈرون حملے میں زیماری کے ساتھ 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔


































