
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس نے اپنے ہی دفاعی ادارے کی رپورٹ کو جھٹلادیا اور اسے ماننے سے انکار کردیا۔
وائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کی ابتدائی رپورٹ کو حقائق کے منافی اور صدر ٹرمپ کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے رپورٹ کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ رپورٹ انٹیلی جنس کمیونٹی ایک نچلے درجے کے شکست خوردہ شخص نے افشا کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ ان لوگوں کی توہین ہے جنہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی تباہی میں حصہ لیا۔ انہوں نے رپورٹ شائع کرنے والے امریکی میڈیا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے رپورٹ کے افشا کرنے کو غداری قرار دیتے ہوئے اس کے ذمہ داروں سے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔


































