Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا نے 400 جنگیں چھیڑیں، ایک چوتھائی مغربی ایشیا اور افریقا میں ہوئیں، رپورٹ

واشنگٹن : امریکا نے اپنی تاریخ میں 400 فوجی آپریشن کئے جس میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ مغربی ایشیا اور افریقا میں کئے گئے یہ انکشاف ایک نئے تحقیقی مطالعے میں کیا گیا۔ فوجی مداخلت کے منصوبے کا تعارف کے عنوان سے یے گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 1776 میں اپنے قیام سے لے کر 2019 تک 400 فوجی مداخلتیں کی ہیں۔ جن میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ سرد جنگ کے بعد کے عرصے میں ہوئی ہے۔ امریکی فوجی مداخلتوں نے مشرق وسطیٰ اور افریقا کو "زیادہ سے زیادہ” نشانہ بنایا،اس تحقیق میں یہ بھی پتا چلا کہ نائن الیون کے بعد کے دور کے نتیجے میں اعلیٰ دشمنی کی سطح پیدا ہوئی تھی، جس میں امریکی فوجی مہم جوئی "بہت زیادہ عام” ہو گئی تھی۔ رپورٹ میں 1991 میں سوویت یونین کے انہدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد امریکا پوری دنیا میں غالب فوجی طاقت کے طور پر ابھرا تاہم اس کے نتیجے میں واشنگٹن کی فوجی مداخلتوں میں کمی نہیں آئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular