
تل ابیب : اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے تسلیم کیا ہےکہ امریکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا ہدف ترک کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا بلوم برگ سے گفتگو میں مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آزاد فلسطینی ریاست اب امریکی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کچھ اہم ثقافتی تبدیلیاں نہ ہوں۔ ایسا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تبدیلیاں ہماری زندگی میں شاید ممکن نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست پڑوسی مسلم ملک کے اندر تشکیل دی جاسکتی ہے۔ مسلم ممالک کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زمین دینی چاہیے۔
بی بی سی کو ایک الگ انٹرویو میں مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے پاس اسرائیل کے مقابلے میں 644 گنا زیادہ زمین ہے۔ اس لیے انہیں اپنی زمین دینی چاہیے، یہ ضروری نہیں کہ فلسطینی ریاست اسی زمین پر قائم ہو جہاں اسرائیل موجود ہے۔


































