Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکی فوج کا سعودی عرب میں عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے کا منصوبہ

ریاض : امریکی فوج سعودی عرب میں ایک عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے تین عہدیداران نے اس منصوبے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں قائم ہونے والی تجربہ گاہ میں نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی جائے گی۔ یہاں دفاعی صلاحیت کے حامل میزائل تیار ہوں گے اور ان کے تجربات کیے جائیں گے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیو ایسٹ برن کا کہنا ہے کہ ابھی یہ منصوبہ غور و خوض کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادی ممالک اس تجربہ گاہ میں تربیت حاصل کریں گے۔رپورٹ کے مطابق تجربہ گاہ کا خیال سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے جولائی کے دوران دورہ سعودی عرب میں پیش کیا تھا، ان کے خیال کی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں نے بےحد پذیرائی کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular