
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرے گا۔ ترجمان کے مطابق یوکرین کو 45 کروڑ ڈالر مالیت کا مزید اسلحہ دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز یوکرین پہنچ گیا ہے۔ یہ طاقتور ہتھیاروں کا ایک نظام ہے، اس سے کیف کو امید ہے کہ روس کے حملے کا رخ موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے ہیمارس کی آمد کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا کہ ان طاقتور آلات پر میرے امریکی ساتھی اور دوست وزیر دفاع لائیڈآسٹن کا شکریہ! روسی قابضین کے لیے موسم گرما گرم رہے گا۔


































