امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، برطانوی وزیردفاع کا اعتراف

  Click to listen highlighted text! لندن : برطانوی وزیردفاع بین والیس نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، امریکا کو ایک بڑی قوت تو سمجھا جاسکتا ہے۔ عالمی طاقت نہیں،انہوں نے افغانستان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکی حکمت عملی پر سوال اٹھایا اور کہا سقوط ہرات کے بعد ہی کھیل ختم ہوگیا تھا، ہمیں اس وقت فیصلہ کرلینا چاہئے تھا کہ اب کیا کرنا ہے، اور جو بھی کررہے تھے اسے تیز کرنا چاہئے تھا، انخلا کے لئے امریکا نے جو کچھ کیا اس سے بہتر ہوسکتا تھا، انہوں نے امریکا کے فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کی بڑی مقدار کا بھی ذکر کیا جو کہ طالبان کے ہاتھ لگ گئی ہے۔ برطانوی وزیردفاع نے نے اقوام متحدہ کے افغان امن مشن کی عدم موجودگی پربھی تنقید کی اور کہا کہ اگر اقوام متحدہ ناکام ریاستوں کی مدد کے لیے نہیں ہے تو پھر یہ کس لیے ہے؟

لندن : برطانوی وزیردفاع بین والیس نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، امریکا کو ایک بڑی قوت تو سمجھا جاسکتا ہے۔ عالمی طاقت نہیں،انہوں نے افغانستان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکی حکمت عملی پر سوال اٹھایا اور کہا سقوط ہرات کے بعد ہی کھیل ختم ہوگیا تھا، ہمیں اس وقت فیصلہ کرلینا چاہئے تھا کہ اب کیا کرنا ہے، اور جو بھی کررہے تھے اسے تیز کرنا چاہئے تھا، انخلا کے لئے امریکا نے جو کچھ کیا اس سے بہتر ہوسکتا تھا، انہوں نے امریکا کے فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کی بڑی مقدار کا بھی ذکر کیا جو کہ طالبان کے ہاتھ لگ گئی ہے۔ برطانوی وزیردفاع نے نے اقوام متحدہ کے افغان امن مشن کی عدم موجودگی پربھی تنقید کی اور کہا کہ اگر اقوام متحدہ ناکام ریاستوں کی مدد کے لیے نہیں ہے تو پھر یہ کس لیے ہے؟