
مناما : امریکا نے رواں سال کے آخر تک عراق سے تمام لڑاکافوجیوں کوواپس بلانے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے بحرین میں مناما سیکیورٹی ڈائیلاگ کے موقع پرعراقی وزیردفاع جمعہ الجبوری سے ملاقات کی ہے اور داعش کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ لائیڈ آسٹن نے کہاکہ امریکا اپنے وعدے پرعمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔عراق میں امریکا کااشتراک عراقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس، مشورے اور معاونت پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق زہرافشانی کی اور بڑھک ماری کہ اگر اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات پرآمادہ نہیں تو پھر ہم امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اختیارات پرغورکریں گے۔


































