Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

یمن جنگ کے طول پکڑنے کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے، سربراہ سپریم کونسل

صنعا: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن جنگ کے طول پکڑنے کا ذمہ دار اقوام متحدہ کوقرار دیا ہے۔انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر خطاب میں انہوں نے انقلاب کو ایک دینی، قومی اور انسانی ضرورت قرار دیا۔ مہدی المشاط نے کہا کہ یمن کے سابق حکمران اپنا کھویا ہوا اقتدار واپس لینے کیلئے بیرونی ممالک پر بھروسہ کر رہے ہیں اور انہوں نے ملک کے خلاف اقتصادی محاصرہ اور جنگ شروع کر رکھی ہے ان غداروں نے کبھی بھی یمن اور یمنی عوام کے حق میں اچھا نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے انقلاب کو آٹھ برس گزر چکے ہیں اور یمنی عوام اب بھی اپنے اس قیام، فداکاری اور فتح پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ مہدی المشاط نے کہا کہ انقلابی عوام نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جس کا نتیجہ ایک مختلف اور ترقی یافتہ یمن کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر 2014ء کا انقلاب کسی غیر ملکی طاقت کی مدد سے کامیاب نہیں ہوا تھا بلکہ اس کا انحصار مکمل طور پر یمنی عوام کی عوامی طاقت پر تھا۔ مہدی المشاط نے یمن کے خلاف جنگ میں مصروف جارح قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی قوم سے دشمنی چھوڑ دیں اور امن اور صلح کی راہ اپنائیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے بھی حقیقی امن کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular