
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سیکریٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کو متوقع ہے۔سیکریٹری جنرل یواین انٹونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ہے تو کل کوئی اور ملک ہوسکتا ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے ہاتھوں کرہ ارض کی تباہی کی جانب نیند میں چلنا بند کرنا ہوگا۔


































