Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے

کراچی: سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل متوازی عدالتی نظام چلانا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد کم ہوگا۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی تھی اور قرار دیا تھا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular