
احمد آباد : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے لیے عدم مداخلت کی پالیسی ترک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کے عالمی اصول کو ڈھٹائی سے مسترد کرتے ہوئے ہندوستان کی موجودہ صلاحیت کے مطابق نقطہ نظر کو تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ احمد آباد میں اپنی کتاب کے گجراتی ترجمہ کے اجراء کے موقع پر بھارتی وزیر نے مداخلت کے حق میں اپنے بیان کو یہ کہتے ہوئے درست قرار دیا کہ یہ ممکن ہے کہ ہمارے پاس انیس سو پچاس اور انیس سو ساٹھ کی دہائیوں میں صلاحیت نہ تھی اور نہ ہی یہ ہمارے مفاد میں تھا لیکن اب ہم پانچویں بڑی معیشت ہیں۔ بیس ویں اور پانچویں نمبر پر کسی کی سوچ ایک جیسی نہیں ہو سکتی۔ ہمیں اپنی صلاحیت کے مطابق بدلنا چاہیے۔


































