
کابل : طالبان نے ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کے اتحاد بین المسلمین سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ افغانستان کی عبوری وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی اور طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے الگ الگ بیان میں کہا کہ وہ شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد سے متعلق ایرانی رہبر اعلیٰ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ افغانستان نے اتحاد کے ذریعے آزادی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ اتحاد کے ذریعے ہی تفرقہ پیدا کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔


































