Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

طالبان نے امدادی ٹرکوں سے پاکستانی پرچم ہٹانے والے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

کابل : طالبان نے امدادی ٹرکوں سے پاکستانی پرچم ہٹانے والے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، طالبان نے امدادی ٹرکوں سے پاکستانی پرچم ہٹانے والے کارکنان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس عمل سے پاکستانی عوام کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کر لی، یہ ٹرک ضروری امدادی سامان لے کر طورخم سرحد کے راستے افغانستان پہنچے تھے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں طالبان کارکنان کو ٹرک کی سائیڈ میں لگا پاکستانی جھنڈا اتارتے دیکھا گیا، ویڈیو میں لوگوں کو جھنڈے کو پھاڑنے کا کہتے ہوئے سنا گیا،جھنڈے کو اتارتے ہی بلند آواز میں نعرے سنائی دیے جبکہ ایک طالبان جنگجو کا کہنا تھا کہ جھنڈے کو جلا دینا چاہیے، ویڈیو پر ردعمل میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ پاکستانی جھنڈے کو ٹرک سے ہٹانے پر اسلامی امارات کی پوری کابینہ افسردہ ہے،انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے یقیناً ہمسایہ ملک کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہوگی جس پر ہم معذرت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستانی پرچم کے ہٹانے میں جو اہلکار ملوث تھے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے، ان اہلکاروں سے اسلحہ بھی واپس لے لیا گیا جبکہ اسلامی امارات کے قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular