Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے اور ضلع کرم میں امن قائم کرے، مجلس وحدت مسلمین

پشاور: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں بیاد شہدائے مقاومت و پاراچنار تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ سید زاہد حسین، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری، رکن قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین، شبیر حسین ساجدی، علامہ نذر حسین، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ احسان اللہ محسنی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ مین روڈ کو فوری طور پر کھولا جائے، کرم میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے. پاراچنار میں انسانوں کو ادویات، خوراک فراہم کی جائیں، وہاں دو سو سے زائد لوگ شہید ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں شیعہ و سنی اپنے دفاع کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جنگ کو روکا جائے، ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے اور امن قائم کرے، اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہیں۔ جرگے بہت ہوئے ہیں لیکن جرگہ نتیجہ خیز نہیں ہوتا، اہلسنت و اہل تشیع دونوں کی خواہش ہے کہ امن قائم ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular