
تہران: ایران نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے جواب میں آپریشن وعدہ صادق سوم کا آغاز کر دیا۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف داغے گئے ہیں۔ حملے کا آغاز شیراز سے 150 میزائل داغ کر کیا گیا۔ ایرانی آبدوزوں نے بھی اسرائیل پر میزائل داغے۔ میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ درجنوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی میزائل وسطی اسرائیل کے 7علاقوں میں گرے۔ میزائلوں کے حملے میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی ہے۔ ڈیمونا میں اسرائیل کی جوہری تنصیب پر بھی ایرانی میزائل لگنے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیل کے بیشتر شہروں میں پاور بلیک آؤٹ ہوگیا۔
تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہم بے مثال تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم نے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ایران نے اسرائیل کے دو لڑاکا طیارے بھی مار گرائے ہیں اور اسرائیلی فضائیہ کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیاگیا، اسرائیل نے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔


































