تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے تین دور مسقط جبکہ دو روم میں ہوچکے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جلد ہی امریکا کو جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی تجویز پیش کرے گا۔ تجویز کو حتمی شکل دینے کے بعد سلطنت عمان کے ذریعے دوسری طرف پیش کریں گے۔ یہ ایک معقول، منطقی اور متوازن تجویز ہے اور ہم پرزور مشورہ دیتے ہیں کہ امریکی فریق اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔
ادھر ایرانی اداره برائے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل پرامن ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سیاسی دباؤ کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا ایران جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط…
امریکا ایران جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا
-
Raza Musani - جون 10, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 7
- 0 minute read


































