
پاراچنار: لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل پاراچنار سڑک کھل نہ سکی۔ امن معاہدے کے باوجود کرم کے حالات بہتر نہیں ہوسکے۔ ناکافی امدادی سامان کی وجہ سے کرم میں ادویات ، فیول، کھانے پینے کی اشیاء ، سبزیاں اور دیگر سامان ناپید ہیں۔
25 گاڑیوں کا سامان کچھ ہی دیر میں ختم ہوگیا۔ دور دراز سے پیدل سفر کرکے سامان کیلئے آنے والے عوام خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔
متاثرین کاکہناہےکہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد صرف 25 ٹرک سامان لایا گیا، اس سے عوامی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں متاثرین نے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


































