
کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران پر شدید احتجاج کے بعد صدر گوتابایا راجاپاکسے فوجی طیارے میں مالدیپ فرار ہوگئے۔ گوتا بایا کے فرار کے بعد سری لنکا پر پاکسے خاندان کے کئی دہائیوں پر مشتمل اقتدار کا خاتمہ ہوا، ان کے بھائی اور سابق وزیر خزانہ بسل راجا پاکسے پہلے ہی امریکا فرار ہوچکے ہیں۔صدر کے فرار کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔ ملک میں ہنگامی حالت اور جنوبی صوبے میں کرفیو نافذ کر دیاگیا، مظاہرین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ اہم تبدیلی کے باوجود مشتعل مظاہرین قابو سے باہرہوگئے سرکاری ٹیلی وژن پر دھاوا بول دیا۔ ہزاروں مظاہرین وزیراعظم ہاؤس میں گھس گئے۔ پولیس سے جھڑپیں۔ احتجاجی پرچم لہرادیا گیا۔


































