
بغداد : مقتدی الصدر کی اپیل کے بعد عراق میں صورتحال معمول پر آگئی ہے اورملک بھر سے کرفیو اٹھالیا گیا ہے زائرین کی آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے اور ایران کی شلمچہ اور خسروی سرحدی گزرگاہیں جو کشیدہ صورت حال کے باعث بند کر دی گئی تھیں، انہیں بھی کھول دیا گیا ہے۔ مقتدی الصدر کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں نے آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے اور انہوں نے گرین زون بھی خالی کردیا ہے مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ایک گھنٹے کے اندر گرین زون کا علاقہ چھوڑ دیں۔مقتدی صدر کے سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد عراق میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے، تشدد مظاہروں اور شورش میں 30 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 110 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔


































