
EDITORS NOTE: Graphic content / Palestinians stand on the rubble of a building as a civil defence worker uses a water hose following an Israeli strike in the southern Gaza Strip, as battles between Israel and the Hamas movement continue for the sixth consecutive day on October 12, 2023. Thousands of people, both Israeli and Palestinians have died since October 7, 2023, after Palestinian Hamas militants entered Israel in a surprise attack leading Israel to declare war on Hamas in the Gaza Strip enclave on October 8. (Photo by SAID KHATIB / AFP) (Photo by SAID KHATIB/AFP via Getty Images)
غزہ: عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کن قرار دیے ہوئے کہاہےکہ بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 125 ٹن طبی سامان غزہ میں داخل ہوا جن میں سے اکثر کراسنگ پر ضائع ہوگیا۔ مسلسل حملوں کی وجہ سے باقی سامان بھی تباہ ہورہاہے۔ طبی شعبہ جنگ کی وجہ سے بیماروں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہوگیا ہے۔ اسرائیل ضروری طبی سامان کے داخلے میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ بیان کے مطابق مسلسل بمباری کےباعث فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو خوفناک اور ناقابل بیان قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو فرش پر لٹا کر علاج کیا جارہا ہے، جو درد سے بلبلا رہے ہیں۔


































